کراچی: آج 23 مارچ کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی ۔
گورنر سندھ اور وزراعلی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری اور مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے انتھک محنت کرنا ہوگی ۔
انہوں نے کہا عوام اور حکمران قائد کے فرمان پر چل کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔