اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ڈرامہ کر رہا ہے، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تاکہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لئے باہر سے اس کے حق میں بیان آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے کر رہا ہے ، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تا کہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہوں۔
وزیر دفاع نے امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں اتنا ظلم ہو رہا ہے، زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کا ضمیر ان کیلئے کیوں نہیں جاگتا؟
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ضمیر عمران خان کیلئے کیوں جاگتا ہے؟ امپورٹڈ حکومت کا نعرہ فراڈ تھا ، عمران خان خود انہی کا بندہ ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے آج یا کل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔
عمران خان خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تاکہ افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہو سکیں: وزیر دفاع
12:00 AM, 23 Mar, 2023