اسلام آباد :پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے انکشاف کیا کہ گورنرسندھ نے سیف اللہ ابڑو سے 35 کروڑ روپے سینیٹر بنانے کیلئے لیے،کرپشن کرپشن کا رونا رونے والوں کو عثمان بزدار کی کرپشن نظر نہیں آئی جو اس وقت امریکہ بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے کہا کہ عمران خان کنٹینرمیں بھی سرپرائزدینے کا کہتے رہتے تھے، سارے لوگ انتظارکرتے رہتے تھے کوئی سرپرائزنہیں ہوتا تھا، چیلنج کرتا ہوں ان کے پاس کوئی سرپرائزکارڈ نہیں ،باسط بخاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کے تمام ڈیٹا کو ختم اورتمام اہم فائل کسی اورجگہ منتقل کی جارہی ہیں، عثمان بزدار نے امریکا بھاگنے کی تیاری کی ہوئی ہے، 75 سے 80 ارب روپیہ انہوں نے کمایا ہوا ہے۔
’’ پاکستان کی تاریخ میں اتنے چھوٹے لیول پر کرپشن نہیں ہوئی‘‘عثمان بُزدار کس طرح ایک مافیا کی سرپرستی کر کے مال بناتے رہے؟ناراض رہنما مخدوم باسط بخاری کا تہلکہ خیز انکشاف#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms @TalatHussain12 #BoloWithTalatHussain pic.twitter.com/BLr7SVIfJS
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) March 23, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں استعفیٰ نہیں دونگا، ہم وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے وزیراعظم ہاؤس سے باہرنکالیں گے،اگلے چوبیس گھنٹے میں وزیراعظم کے ایک اور قریبی ساتھی چھوڑجائیں گے۔
باسط بخاری نے کہا ایک طرف کہتے ہیں پارٹی ہیڈ باپ، دوسری طرف شہباز گل کچھ کہتے ہیں،باسط بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کا کوئی مورال ہائی نہیں ہے، چیلنج کرتا ہوں وزیراعظم کے پاس اراکین کی تعداد پوری نہیں،عدم اعتماد کامیاب ہوگی، وزیراعظم جوبھی مورال دکھا رہے ہیں سب ایکٹنگ ہے، ان کا کوئی ساتھ دے تواچھا اگرمخالفت کرے توکرپٹ ہوجاتا ہے، ہم ایسے پیسوں پرلعنت بھیجتے ہیں، ایک ممبر نے توقرآن شریف اٹھا کرکہا پیسے نہیں لیے، اگراپوزیشن کرپٹ تھی توعثمان بزدار کی کرپشن نظر نہیں آ رہی۔