حج 2022 پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری بھی آگئی

11:41 PM, 23 Mar, 2022

جدہ :عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری آگئی ،سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان سمیت تمام ممالک کو حج 2022 کی تیاری کرنے کا گرین سگنل دیدیاہ ے ۔

سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے  کہ معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی،اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے سعودی متعلقہ حکام سے ملاقات کی ، جس میں سعودی حکام نے کہا تمام ممالک حج کی تیاریاں شروع کر دیں ، حج ایس او پیز اور کوٹہ کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا،سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے اس سال عازمین حج کی تعداد کا تعین صحت و سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے سعودی قیادت کی انتہائی خواہش ہے کہ حج کے تمام کام پرسکون ماحول اور امن و سلامتی کے ساتھ انجام دیے جائیں،سعودی وزیر نے کہا کہ مسجد الحرام میں انتہائی گنجائش کے ساتھ سب کے لیے عمرے کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون سے فیصلے لیے جارہے ہیں۔

ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکام کیساتھ حج اخراجات،روڈ ٹومکہ ودیگر امورپر بھی گفتگو ہوئی ، معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی،حرمین انتظامیہ نے کورونا وبا کے 2 سال بعد مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے، اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کی سہولت جلدویب سائٹ پردستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں