منحرف ارکان کے بعد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا بھی اہم بیان سامنے آگیا 

08:39 PM, 23 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک



اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے انکشاف کیا کہ کچھ منحرف ارکان نے پیسے ضرور لیے ہونگے لیکن زیادہ تر اراکان ناراض ہیں ۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے اراکان کی ناراضگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ منحرف ارکان اسمبلی کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات موجود ہیں جنہیں جلد دور کر دینگے ۔

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف  کے کچھ منحرف ارکان نے پیسے پکڑے ہوں گے لیکن اکثریت ارکان ناراض ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارکان اسمبلی پر اعتماد ہے، اکثریت عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے منحرف ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ ارکان نے اس کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں