تحریک عدم اعتماد سے قبل ایک اور عدم اعتماد کی تحریک تیار ،گرین سگنل مل گیا 

08:28 PM, 23 Mar, 2022

لندن :وزیر اعظم عمران خان کے بعد ن لیگ  آزاد کشمیر حکومت کے خلاف بھی میدان میں آگئی ،چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نےمیاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ،ملاقات میں موجود سیاسی و جمہوری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،میاں نواز شریف نے شاہ غلام قادر کو حکومت آزاد کشمیر   کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر نے نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا ، میاں نواز شریف نے شاہ غلام قادر کو حکومت آزاد کشمیر   کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

شاہ غلام قادر نےآزاد کشمیر کی موجود ہ سیاسی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں