چوہدری نثار کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،چوہدری نثار کے قریبی ذرائع

07:10 PM, 23 Mar, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات کی خبر کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے ہی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے چوہدری نثار نہ تو وزیر اعظم ہائوس گئے اور نہ ہی بنی گالہ میں کوئی ملاقات ہوئی ہے ۔

تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں وزیر اعظم اور چوہدری نثار کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چوہدری نثار سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن قبل میرا کارڈ سامنے آئے گا اور اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا،

مزیدخبریں