اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد خوش نظر آئے ،عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات اچھی رہی لیکن ابھی ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا ۔
جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے ولا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 23, 2022
اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے@ImranKhanPTI pic.twitter.com/MQ4VhBqifJ
عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ میں نہیں مانا لیکن وزیر اعظم کو قائل کر لیا ہے ،انہوں نے کہا جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والاوہ ہونےو الا ہے۔