پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ،پوری ٹیم 268 رنز پر ڈھیر 

05:33 PM, 23 Mar, 2022

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 268 رنز پر ہی ڈھیر ہوئی ،مچل سٹارک اور بیٹ کمنز کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا ،آسٹریلوی ٹیم کو پہلی اننگز میں ہی 123 رنز کی برتری مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ  کے تیسرے روز  مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں آسٹریلوی  ٹیم نے   123 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

آج صبح پاکستانی  ٹیم نے  کھیل شروع کیا  تو عبد اللہ شفیق اور اظہر علی نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم اوپنر 81 رنز بنا کر لیون کا نشانہ بن گئے، اظہر علی کی باری 78 پر ختم ہوئی۔اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ سکا، فواد عالم 13، محمد رضوان 1، ساجد خان6، نعمان ، حسن علی، نسیم شاہ 0 پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم کی 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ مچل سٹارک نے کیا۔قومی ٹیم زبردست آغاز کے باوجود 268 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مچل سٹارک نے 4 اور پیٹ کمنز نے 5 شکار کیے۔ ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

مزیدخبریں