اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، حماد اظہر، عامر ڈوگر اور دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم قانونی اور آئین امور پر بریفنگ کے علاوہ 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزراءسے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔