ترین گروپ کو مائنس بزدار مطالبے سے دستبردار کرانے کیلئے حکومت متحرک

ترین گروپ کو مائنس بزدار مطالبے سے دستبردار کرانے کیلئے حکومت متحرک

لاہور: ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کے لیے حکومتی ٹیم ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور  پنجاب کے  وزیر تعلیم مراد راس کی ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات ہوئی جس میں  حکومتی ٹیم  نے ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش کی تاہم ترین گروپ کے اراکین نے کہا کہ  جہانگیر ترین اور دیگر اراکین سے مشاوت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔

ملاقات کے دوران ترین گروپ کے تحفظات اور شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کے ارکان کو ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران مراد راس کا وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔جبکہ حکومتی ارکان پر مشتمل ٹیم اور ترین گروپ کے درمیان آئندہ دو روز میں ایک اور ملاقات متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں