تمام ممالک کےساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں: صدر مملکت

01:00 PM, 23 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کےساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  مسئلہ کشمیر حل کیا جانا چاہئے ۔

 
یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کی شکرپڑیاں گراؤنڈ میں منعقد  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر  علوی نے کہا کہ   پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،ہم  تمام ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم  کسی بھی قسم کی  جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

صدر مملکت نے آج کے دن کو تاریخی اعتبار سے منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اسلامی امہ کے اس عالمی ادارے کا بانی رکن ہے، ہماری خواہش ہے کہ او آئی سی کو مستحکم ادارہ بنایا جائے۔

عارف علوی نے کہا کہ بھارت نے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔

مزیدخبریں