سجل علی اور احد رضا میر میں دوریاں، اداکارہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

12:07 PM, 23 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور اس بار ان افواہوں اور قیاس آرائیوں کی وجہ خود اداکارہ سجل علی بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سجل علی نے پہلے پہل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  اپنے  نام کے ساتھ شوہر احد رضا میر کا نام ہذف کیا اور اب اسلام آباد میں منعقدہ  یوم پاکستان کی تقریب میں بھی اکیلی ہی خوش و خرم  نظر آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ دونوں کے درمیان دوریاں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اداکارہ کے انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹس انٹرنیٹ پر وائرل ہ ہو رہے ہیں جن میں اداکارہ  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صرف سجل علی کا اپنا نام نظر آرہا ہے جس کے بعد سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے بھر زور پکڑا ہے اور دونوں کے مداح بھی پریشان نظر آرہے ہیں۔

ان اسکرین شاٹس میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی  کی علیحدگی کے حوالے سے عرصہ دراز سے  افواہیں اور  قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں  تاہم  اداکارہ سجل علی نے  کچھ عرصہ قبل ان خبروں کو  بے بنیاد قرار دیا تھا  لیکن کچھ ہی عرصہ بعد سجل  کی بہن اداکارہ  صبور علی  کی شادی کے مختلف فنکشنز   میں احد  کی عدم شرکت نے مداحوں کی پھر پریشانی میں اضافہ کر دیا تھا۔

سجل علی  کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات شروع ہونے کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاکہ تقریب میں احد اور سجل کی ایک ساتھ موجودگی ان کی پریشانی کو دور کرسکےاور عرصے سے جاری  قیاس آرئیاں بھی دم توڑ سکیں۔ تاہم  سوشل میڈیا پر صبور علی کی مایوں کی ویڈیو ز اور تصاویر  سامنے آنے کے بعد فنکار جوڑی کے مداح  ایک بار پھر کافی مایوس ہوئے کیونکہ احد رضا میر شادی کی  کسی بھی تقریب میں نظر نہیں آئے۔اب سجل علی کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے احد رضا کا نام ہٹانے پر شوبز جوڑی کے مداح ایک بار پھر افسردہ ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں