مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب 

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب 

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی مزار اقبال پر یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز تبدیل ہو گئے اور پاک فضائیہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ 
لاہور کے مزار اقبال پر ہونے والی گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی۔ 
مہمان خصوصی زبیر حسن خان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ 

مصنف کے بارے میں