یومِ پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے قوم کیلئے خصوصی پیغامات

یومِ پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے قوم کیلئے خصوصی پیغامات

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  یوم پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے،اس دن مسلمانوں نے جداگانہ انتخاب  کے بجائے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر  اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت  نے کہا کہ قوم دانشمندانہ سیاسی فیصلے کرنے والے بانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وقت نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی یومِ پاکستان کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن  ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور اخلاقی معیارات کو بلند کرنے کی جدوجہد کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ہمارے آبا و اجداد نے تحریک آزادی کے دوران کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں