پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد انتقال کر گئے

07:56 PM, 23 Mar, 2021

کراچی: بدین سے منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور سندھ اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیومن ریسورس کے ممبر بشیر احمد انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اور سندھ اسمبلی میں ایم پی اے بشیر احمد کی صحت گزشتہ کچھ عرصے سے خراب تھی جس کی وجہ سے وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ بشیر احمد سندھ اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیومن ریسورس کے ممبر بھی تھے۔

یاد رہے کہ انتقال کر جانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن نے 2013 میں پی ایس 55 سے الیکشن جیتے تھے جبکہ 2018ء کے الیکشن میں انہوں نے پی ایس 70 سے فتح حاصل کی تھی۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکنِ سندھ اسمبلی بشیر کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے خاندان سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بشیر ہالیپوتہ کے انتقال کے بارے میں سن کر صدمے میں ہوں۔ ان کا انتقال تحصیل ماتلی کی عوام کا بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم بشیر ہالیپوتہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں