ماڈل واداکارہ متھیرا ناقدین پر برس پڑیں

04:49 PM, 23 Mar, 2021

کراچی ، پاکستان کی معروف اینکر واداکارہ متھیرا تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں ۔متھیرا کا کہنا تھا کہ میں جیسی بھی ہوں میں اس پر خوش ہوں تنقید کرنے والی اپنی ذات پر توجہ دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل متھیرا ایک متنازعہ شخصیت رہی ہیں اور ان  کو کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ 

  حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو کھری کھر ی سنائیں۔

متھیرا نے کہا کہ ’میں موٹی ہوں، میں خوش ہوں، آپ کون ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے ، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں‘۔

اداکارہ نے ناقدین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا کہ ’میں لوگوں سے یہ سن سن کر تھک چکی ہوں کہ  میں نے سرجری  اور یہ سب کیوں کروایا؟سنجیدگی کے ساتھ یہ ایک شرم کی بات ہے‘۔

متھیرا نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہارمونل اور وزن کے اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے ، اگر میں سرجریز کرواؤں گی تو میں تسلیم کروں گی، برائے مہربانی مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں‘۔

خیال رہے کہ متھیرا نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں بتایا تھا کہ ان کے والد زمبابوے کے سیاستدان ہیں اور  والدہ کو طلاق کے بعد انہیں راتوں رات پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔

متھیرا کے اس انکشاف پر ان کے مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں