پنجاب حکومت نے نیب آفس کو ریڈزون قرار دے دیا

04:04 PM, 23 Mar, 2021

لاہور، پنجاب حکومت نے نیب کی سکیورٹی فراہم کرنے اور  آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات کے لئے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہوا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائےامن وامان نے مریم نواز کی پیشی کے دوران نیب آفس کو ریڈزون قراردینےکی منظوری دیدی۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ 25 اور 26 مارچ کو رینجرزاورپولیس نیب آفس اورگردونواح میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ اس سلسلے میں  پنجاب حکومت نے رینجرزکی خدمات لینے کے لیے وزارت داخلہ کوخط بھی لکھا  ہے۔


صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائےگی، امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہےکہ  نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کررکھا ہے اوران کی پیشی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد کی آمد کا امکان ہے ۔ 

اس سلسلے میں نیب نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو رینجرز،پولیس کی تعیناتی اور نیب کو ریڈزون قراردینےکی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں