ملیبرن : آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مغربی علاقوں کو نصف صدی کے بعد بدترین سیلاب کا سامنا ہے ، متعدد علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کو پانی کابہاؤ تیز ہونےکےباعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کاسامنا کرنا ہے ، بعض شہروں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، سیلابی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔
ریسکیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایا ت میں کہا گیا ہے کہ شہری موسم کی صورتحال سے اپ ڈیٹ رہیں ، بغیر کسی وجہ کے کسی دوسرے شہر کا سفر نہ کریں ۔