قومی دن کے موقع پر قومی باکسر کا بڑاانکشاف

03:31 PM, 23 Mar, 2021

کراچی، پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے یوم پاکستان کے موقع پر میچ فکسنگ کے بارے بڑا انکشاف کردیا ۔ پاکستانی باکسر نے بھارتی سازش کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی دن پر قومی کھلاڑی نے اہم انکشاف کیا ہے  باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ دو ہزار سترہ میں فائٹ ہارنے کیلئے پڑوسی ملک سے میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی، جسے میں نے ٹھکرادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ ورلڈٹائٹل ہار جاو اور ایک لاکھ پاؤنڈ لے لو، قومی باکسر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سچا پاکستانی ہونے کےناطے فکسنگ کی پیشکش ٹھکرائی، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار پھر مجھے ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کیلئے فکسنگ کی اپرووچ ہورہی ہے۔

  محمد وسیم نے کہا کہ جو فکسنگ کے لئے مجھے اپروچ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، انہیں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ جو مکا رنگ میں برساتا ہوں وہ فکسرکےمنہ پر ماروں گا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم نے 13 ستمبر 2019 کو دبئی کے میرینہ باکسنگ ہال میں فلائی ویٹ باٹ باکسنگ چیمپیئن شپ میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستانی باکسر نے چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کیا تھا جہاں بھارتی حکومت نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے پوری وادی کا لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں