صوبہ سندھ میں تمام مزارات دوبارہ کھول دیئے گئے

12:41 PM, 23 Mar, 2021

کراچی:صوبہ سندھ میں تمام مزرات دوبارہ کھول دیئے گئے ۔ محکمہ اوقاف سندھ نے  مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایک طرف کورونا کے بڑھتے کیسز کا رحجان تو دوسری طرف وفاق اور صوبہ سندھ میں اختلافات بھی عیاں ہورہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیراوقاف سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ زائرین ماسک ضرور پہنیں ۔ زائرین اپنی او راپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں ۔ 

واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد گزشتہ روز سے کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مزارات بند کرنے کے بھی احکامات دیے گئے تھےلیکن سندھ حکام نے اس احکاما ت اور پابندیوں کے برعکس مزارات دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ 

مزیدخبریں