نئی دہلی : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ٰامریندر سنگھ نے ریاست میں کرفیو نافذ کردیا،بھارت کے 74 اضلاع اور 13 ریاستوں میں بھی لاک ڈاﺅن کردیا گیا،وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ شہری لاک ڈاﺅن کو سنجیدگی سے لیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ٰامریندر سنگھ نے ریاست میں کرفیو نافذ کردیاہے،پنجاب کرفیو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست بن گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 74 اضلاع اور 13 ریاستوں میں بھی لاک ڈاﺅن کردیا گیا،وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ شہری لاک ڈاﺅن کو سنجیدگی سے لیں۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہلاک اور29 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں کورونا سے 8 ہلاکتیں اورمتاثرین کی تعداد425 ہو گئی ۔