کوروناوائرس ، اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 13 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے

01:08 PM, 23 Mar, 2020

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد اسے مکمل لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے کہاہے کہ بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد یونین کونسل کوٹ ہتھیال کو لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،انتظامیہ نے پولیس کو لاک ڈاﺅن کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔

بارہ کہو میں پولیس اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے ، محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں تمام شہریوں کی سکریننگ کریں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل علاقے میں ایک کرغز شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 27 کسیز سامنے آئے ہیں جن کے بعداد مجموعی تعداد 803 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں دو مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

پنجاب بھر میں کورونا سے متاثر ہ افراد کی تعداد 225 ، سندھ میں 352 ، اسلام آباد میں 15، کے پی کے میں 31، بلوچستان میں 108، گلگت بلتستان میں 71 ہو گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں صرف ایک ہی کیس سامنے آیاہے ۔

مزیدخبریں