برطانوی ماہرین نے بیک وقت دل اور پھیپھڑوں کو صاف خون فرا ہم کرنے والی مشین تیار کر لی

12:03 PM, 23 Mar, 2020

لندن :برطانوی ماہرین نے بیک وقت دل اور پھیپھڑوں کو صاف خون فرا ہم کرنے والی مشین تیار کر لی جس کے نتیجہ میں دل یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری میں کامیابی کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ ہو جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشین پیوندکاری کے لئے عطیہ کئے گئے انسانی اعضا کے منتظر مریضوں کی جان بچانے میں بے حد مدد گار ثابت ہو گی کیونکہ یہ اس عرصہ کے دوران انہیں صاف خون کی فراہمی یقینی بنا کر زندہ رکھنے میں مدد دے گی۔

برطانیہ کے رائل ریپ ورتھ ہسپتال کے ماہرین کے مطابق یہ مشین دماغی طور پر مردہ قرار دیئے گئے افراد کے دل اورپھیپھڑوں کو صاف خون کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی اور ان کو کام کرنے کی حالت میں ہی جسم سے نکال کر دوسرے فرد کے جسم میں منتقل کیا جاسکے گا۔

اس طریق کار سے پیوند کاری کے آپریشن کے بعد سامنے آنے والی پیچیدگیاں بھی کم ہو جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس مشین کی مدد سے دل اور پھپھڑوں کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحتیات ہونے والا پچیس سالہ نوجوان خود موٹر سائکل چلا کر ہسپتال سے گھر گیا اور اب وہ اپنی شادی اور نئی ملازمت کی تیاریاں کر رہا ہے۔

مزیدخبریں