'بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے'

'بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے'
کیپشن: موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں، بل گیٹس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: مائیکرو سافٹ کے بانی  اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بہترین تشخیص اور  سماجی فاصلہ رکھ کورونا پر قابو  پایا جا سکتا ہے۔

بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کا سامنا کرنے کے لیے لوگوں کو پر سکون رہنا چاہیے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کر دیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آ سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی  وجہ سے جو ممالک بند ہیں وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آ سکتے ہیں۔


علاوہ ازیں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔