یوم پاکستان کے موقع پر چینی شہری بھی پیش پیش ، قومی ترانہ گایا اور بجایا بھی

09:07 PM, 23 Mar, 2019

لاہور:یوم پاکستان کے موقع پر جہاں ملکی شہریوں میں خوشی ہے وہیں چینی شہری بھی اس میں پیش پیش ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان میں چینی سفارتکار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دو ویڈیو شیئر کیں جو کہ سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

پہلی ویڈیو میں ایک چینی خاتون یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کا قومی ترانہ گایا جس کو سوشل پر پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کو پسند کیا ہے۔

دوسری ویڈیو میں ایک چینی شہری وائلن پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا رہا ہے ، آج شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وائلن پر قومی ترانے کی دھنیں بکھیرنے کو شہریوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے۔

مزیدخبریں