لاہور: مریم نواز کی جیل میں نواز شریف سے ملاقات، کارکنان اجازت نہ ملنے پر مشتعل ہو کر مسافر ٹرین روک کر نعرے بازی کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اس سے قبل جیل پہنچے پر کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ مریم نواز کے اندر جانے کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر رکاوٹیں عبور کر کے آگے چلی گئی جس پر پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر قبضہ کر لیا اور ساہیوال سے آنے والی مسافر ٹرین کو روک لیا، لیگی کارکنان ٹرین کے انجن پر چڑھ کر نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس نے 10 منٹ کی تگ ودو کے بعد ریلوے ٹریک کو کارکنان سے خالی کروایا ۔