ممبئی : بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر شاہ رخ اور عامر خان ٹیچر ہوتے تو جنرل نالج پڑھاتے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری کے قریبی دوستوں کے متعلق دھماکہ خیز اعلان کردیا۔
انٹرویو کے دوران سلمان خان سے پوچھا گیا کہ فلم انڈسڑی میں آپ کے قریبی دوست کونسے ہیں تو انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان ، عامر خان اور کترینہ کیف ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ اگر یہ تینوں اداکار ٹیچر ہوتے تو کونسے مضامین پڑھاتے تو انھوں نے بتایا کہ عامر خان جنرل نالج کے متعلق تعلیم دیتے جبکہ شاہ رخ خان ڈکشن پڑھاتے۔