لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض تیسری اسٹیج پر ہے اور بازومیں بھیدرد بدستور موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، ڈاکٹروں کے تحفظات دور نہیں ہوئے ، گزشتہ روز ہونیوالے ٹیسٹوں سے انکشاف ہوا کہ کریمیٹین لیول مزید بڑھ گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ گردوں اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے جبکہ نواز شریف کے گردوں کا مرض پہلے ہی تیسری سطح پر ہے، بازومیں بھی درد موجود ہے۔
مریم نواز نے درخواست شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”متعلقہ حکام نوازشریف کے معائنے کے لیے ایک سپیشلسٹ کا جیل میں انتظام کررہے ہیں اور ایسے میں نوازشریف کے ذاتی معالج کی موجودگی ضروری ہے ، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک تحریری درخواست بھجوادی ہے ۔