سرفراز احمد اور یونس خان کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

10:53 PM, 23 Mar, 2018

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاوس میں 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی گورنر ہاو¿س میں ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ سابق اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں