منظور وسان بھی کرکٹ کے دیوانے نکلے

07:54 PM, 23 Mar, 2018

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے پی ایس کا فائنل دیکھنے کے لیے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدی ہیں اور وہ فیملی کے ہمراہ فائنل دیکھنے کے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اور ہر طرف کرکٹ کا جنون دیکھنے کو مل رہا ہے، اگر کراچی کنگز فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی تو اچھا ہوتا لیکن باقی ٹیمیں بھی ہماری اپنی ہی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل پشاور زلمی کی ٹیم جیتے گی۔

مزیدخبریں