سری نگر: دُخترِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سری نگر میں یوم پاکستان منایا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ گایا اور پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرایا۔ آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ برصغیر میں رہنے والے تمام مسلمان پاکستانی ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے نزدیک، لوگ یا تو مسلمان ہیں یا کافر ہیں اگر وہ مسلمان ہیں تو ان کا ملک صرف اور صرف پاکستان ہے۔
مزید پڑھیں: ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا، صدر ممنون حسین
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرح قومیت کی بنیاد پر نہیں بنا تھا۔ پاکستان کی بنیاد اسلام ہے چنانچہ ہر مسلمان اسلام، ایمان، قران اور پیغمبرِ اسلامﷺ سے محبت کی بنیاد پر پاکستانی ہے۔
سرینگر میں نامعلوم مقام پر منعقد ہونے والی یومِ پاکستان کی تقریب کے دوران آسیہ اندرابی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی ترانہ گایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے، نواز شریف
یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اندرابی نے پاکستان کے حمایت کی ہو۔ گزشتہ سال بھارت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں