یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے، نواز شریف

02:19 PM, 23 Mar, 2018

لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے آج قرارداد پاکستان کے مقاصد اور ان کے حصول کے لیے جدوجہد کےعزم کا دن ہے۔ آج ہم قائد اعظم کے مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے آئین میں جوڈیشل مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں جبکہ قربانیوں کی بدولت دہشت گردی مٹ رہی ہے اور امن کے اجالے پھیل رہے ہیں اور ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا، صدر ممنون حسین

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے ۔ پاکستان پرعزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا جبکہ جمہوریت، پارلیمان کی مضبوطی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں