واشنگٹن: امریکا سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کریگا، اسلحہ میں 6 ہزار 7 سو اینٹی ٹینک میزائل شامل ہونگے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تین ہفتوں کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے مابین اسلحے کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے، سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا۔
مزید پڑھیں: میک ماسٹر کی جگہ جان بولٹن امریکا کے نئے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
اسلحے میں چھ ہزار سات سو یو ایس بلٹ اینٹی ٹینک میزائل، امریکی ٹینکوں کے پرزے، ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہونگے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو معاہدے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ کانگریس ارکان تیس دنوں میں اس ڈیل کی مخالفت میں کارروائی کرسکتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ترکی کا اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی فوج بنانے کا فیصلہ
ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر دفاع جم میٹس سے بھی ملاقات کی جس میں جم میٹس نے سعودی ولی عہد پر یمن جنگ کا فوری سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں