واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ آر میک ماسٹر کی جگہ بش دور میں اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں جنرل میک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کا کہا کہ انھوں نے بہترین کام کیا اور وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ترکی کا اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی فوج بنانے کا فیصلہ
جان بولٹن جو شمالی کوریا اور ایران پر حملہ کرنے کے حامی رہے ہیں نے فوکس نیوز کو بتایا کہ میرا کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امریکی صدر کے پاس مکمل اختیارات کا مکمل انتخاب موجود ہو۔
جان بولٹن جن کی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔ گذشتہ 14 مہینوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے تیسرے قومی سلامتی کے مشیر ہوں گے اور وہ نو اپریل کو اپنا کام شروع کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسرائیل نے شام میں بڑی کارروائی کا اعتراف کر لیا
یاد رہے کہ جنرل میک ماسٹر حالیہ دنوں کے دوران وائٹ ہاؤس سے جانے والے اعلیٰ ترین عہدے دار ہیں۔صدر ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک پومپیو کو ان کی جگہ وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ریکس ٹلرسن کو صدر ٹرمپ نے تقریباً ڈیرھ برس قبل امریکہ کا وزیرِ خارجہ تعینات کیا تھا اور وائٹ ہاؤس کے ساتھ ان کے تعلقات کئی موقع پر کشیدہ رہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں