یوم پاکستان، مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی نے حاضری دی

11:19 AM, 23 Mar, 2018

کراچی: کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ، میئر وسیم اختر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کے آئین میں جوڈیشل مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزاری قائد پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی تھے۔

مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز نے بھی حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔حکومتی اعلی شخصیات اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے یاداشت کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا، صدر ممنون حسین

یاد رہے ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مرکزی تقریب جاری ہے۔ مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں