جدہ : سعودی عرب میں قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک پاکسانی خاتون فوزیہ فیاض کی قونصلر کے عہدے پر تعیناتی کی صورت میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق فوزیہ فیاض تجربہ کار سفارتکار ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہے جہاں خواتین تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں اور بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
ہمارے ہاں خواتین کا بے حد احترام کیا جاتا ہے، ہر کوئی ان پر اعتماد کرتا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ پاکستان بطور معاشرہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ خواتین کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔
اسی طرح پاکستان کی وزارت خارجہ میں بھی خواتین کی حیثیت بہت اہم ہے۔ اس شعبے میں ہر سطح پر خواتین کے لئے دروازے کھلے ہیں۔