کراچی آکر خوشی محسوس کررہاہوں، سرویوین رچرڈ

12:12 AM, 23 Mar, 2018

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ سرویوین رچرڈ کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لئے کراچی آکر خوشی محسوس کررہاہوں، میری یہ خوشی زیادہ ہوتی اگر میری ٹیم فائنل کھیل رہی ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق سرویوین رچرڈ اپنی اہلیہ کے ساتھ پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھنے کے لئے کراچی پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری کافائنل دیکھنے کامزہ آئےگا ، پاکستان میں کرکٹ کے بہترین کھلاڑی موجودہیں۔سرویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکادورہ پاکستان خوش آئند ہے، امیدہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی
۔خیال رہے کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک رنز کے بعدشکست کے بعد یونٹ سے باہر ہوگئی تھی،جبکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل اتوار کواسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں