اسلام آباد: زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر ہوگئیں۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر ایاز صادق کو جمع کروائے تھے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے۔
جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کے نام شامل تھے جن میں سے زرتاج گل کی منظوری دی۔