وزیراعظم  150 بسوں کا وعدہ پورا کریں: شرجیل میمن

04:47 PM, 23 Jun, 2024

کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سند شرجیل میمن  کاکہنا ہے کہ  وزیراعظم  150 بسوں کا وعدہ پورا کریں۔  شرجیل میمن نے  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ     وزیراعظم  150 بسوں کا وعدہ پورا کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں۔اگلے ہفتے سے شہید بینظیرآباد میں پیپلز بس سروس شروع ہوجائے گی، ہم کراچی میں ہاکس بے سے ٹاور تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کررہے ہیں، چاکیواڑہ میں بھی پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص میں پیپلزبس سروس چل رہی ہے، نوابشاہ میں کل پیپلز بس پہنچ جائیں گی، یلو لائن سب سے طویل اور اہم پروجیکٹ ہے، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں آئیں گی، سعدی ٹاؤن سے ٹاور کا 36 کلومیٹر طویل نیا روٹ شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن اور بی آر ٹی نگراں حکومت کی کوتاہیاں تھیں، وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کاوعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں، بجٹ میں 150 بسیں نظر نہیں آئیں۔
صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، غیر رجسٹرڈ گاڑی فروخت نہیں ہوگی، غیر رجسٹرڈ گاڑی والے پر 10 لاکھ کا جرمانہ ہوگا، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، جعلی نمبر پلیٹ بنانے والی دکانوں کے خلاف بھی آپریشن ہوگا، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے پر ایف آئی آر کاٹی ہیں، رجسٹرڈ ہوئے بغیر کوئی گاڑی شوروم سے باہر نہیں نکلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی نمبر پلیٹ بنانے والے اپنا کاروبار بند کردیں، 29 جون سے پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، کوئی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر پکڑا گیا تو جیل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کررہی ہے، اس کے علاوہ سندھ حکومت سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ بنارہی ہے، ہماری کارکردگی میں روز پیش رفت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں