لاہور: خسرہ کے مزید 220 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے 220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیرِ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک 14 ہزار 809 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے لاہور میں 27، فیصل آباد میں 23، ملتان میں 20، شیخوپورہ میں 14، راولپنڈی میں 10، جھنگ میں 13، گوجرانوالہ میں 9، خانیوال اور چنیوٹ میں 8، 8 اور ڈی جی خان میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔