وینزویلا:وینزویلا کے ساحل کے قریب 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وینزویلا کی ریاست سوکرے کے شہر یاگواراپارو کے شمال مشرق میں تقریباً 30 کلو میٹر دور تھا اور اس کی گہرائی87 کلو میٹر تھی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وینزویلا کی ریاست سوکرے کے علاوہ ریاست مونیگاس اور شمالی ڈیلٹا اماکورو کے کچھ حصّوں میں بھی محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔