آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری

01:10 PM, 23 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔


وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں شخصیات کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اورگل پورپاؤر ہاؤسزکی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے اور آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی۔ 

مزیدخبریں