جوہر آباد میں جھولا گرنے سے 26 افراد زخمی

09:46 AM, 23 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

خوشاب : پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں جھولا گرنے سے 12 بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جھولے میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔14 شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ 

مزیدخبریں