آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی سپر ایٹ مرحلے میں دوسری ہیٹ ٹرک

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی سپر ایٹ مرحلے میں دوسری ہیٹ ٹرک

کنگسٹن : افغانستان کے خلاف  آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔پیٹ کمنز ورلڈ کپ کے دو میچز میں دو ہیٹ کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔


پیٹ کمنز نے 18ویں اوور کی آخری بال پر کپتان راشد خان جبکہ 20 ویں اوور کی پہلی اور دوسری بال پر کریم جنت اور گلبیدین نائب کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے سپر ایٹ کے میچ میں بھی پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

 مجموعی طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ آٹھویں مرتبہ انجام دیا گیا ہے۔پیٹ کمنز سے پہلے 2007 میں آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے ٹی ٹوئنٹی  کے افتتاحی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔