پٹنہ:کانگریس کے سینئر رہنما لالو یادیو نے راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دیاہے۔انہوں نےیہ مشورہ کانفرنس کے دوران دیا اس سے قہقہے پھوٹ پڑے۔پٹنہ میں پریس کانفرنس کے بعد لالو یادیو نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی سے کہاشادی کیجئے، ہم لوگ باراتی بن کر چلیں گے۔اس کے جواب میں راہول گاندھی نے کہا اب آپ نے کہہ دیا ہے تو ہو ہی جائے گی۔
لالو یادیو نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بات آگے بڑھائی اورکہا کہ ’شادی کرنی چاہیے، ابھی بھی وقت ہے، آپ کی ممی کہتی ہیں آپ ان کی بات نہیں سنتے۔ لالو یادیو نے مزید کہا کہ ’پکا کریے، بات مانیے، شادی کیجیے۔
خیال رہے کہ جنوری میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا وہ اس وقت شادی کریں گے جب صحیح لڑکی ملے گی۔