اسلام آباد کا ٹائی ٹینک بھی ڈوبنے والا ہے،جسے عوام چاہیں گے وہی وزیراعظم بنے گا : سراج الحق

09:47 PM, 23 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ اسلام آباد کا ٹائی ٹینک بھی ڈوبنے والا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں جلسے میں خطاب میں کہاکہ   اسلام آباد کا ٹائی ٹینک بھی ڈوبنے والا ہے۔کراچی کی گلیوں میں ہمارا خون موجود ہے ،لوگوں نے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دیا ہے ،کوئی ہمارے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو ہمارا ہاتھ ان کا گریبان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم روٹی ،کپڑا اور مکان چاہتی ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کو روشن اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے،جماعت اسلامی پاکستان کو کلین اور گرین پاکستان بنانا چاہتی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 1970میں پاکستان کو توڑا تھا ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کی وجہ سے ملک میں مارشل لا لگا۔

جنرل مشرف سے این آر او کر کے کون آیا تھا ،یہ آئی ایم ایف کے غلام ابن غلام ہیں ،یہ کراچی اور پاکستان کو شوگر مل کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ جسے عوام چاہیں گے وہی میئر کراچی اور ملک کا وزیراعظم بنے گا ،اب لوگ بیدار ہو گئے ہیں جسے عوام چاہیں گے وہ ملک کو وزیراعظم بنے گا۔

مزیدخبریں