بڑی ملاقاتوں میں ہوں گے بڑے فیصلے

بڑی ملاقاتوں میں ہوں گے بڑے فیصلے

لندن: لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوگی اوردونوں اہم فیصلے کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں ن لیگ کی بڑی اور  اہم بیٹھک ہوگی اورمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کریں  گے اور اس دوران وہ نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نگراں وزیراعطم کے نام پر مشاورت ہوگی۔ علاوہ ازیں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم پارٹی اجلاس بھی ہوگا، جس میں لیگی قائدین بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوگی۔


دریں اثنا عون چودھری اور جہانگیر ترین کے درمیان بھی اہم مشاورت ہوگئی ہے۔ ان دونوں کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف کی ابھی تک  لندن میں ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔ عون چودھری کی جہانگیر ترین سے  ملاقات کے بعد یہ امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ  ان کی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہوگی۔