پنجاب کے بعد بلوچستان فتح کرنے کی تیاریاں ،ن لیگ کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان 

پنجاب کے بعد بلوچستان فتح کرنے کی تیاریاں ،ن لیگ کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان 

اسلام آباد: عام انتخابات اور ممکنہ اتحاد کے حوالے سے بلوچستان کے حوالے سے ن لیگ نے  روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔پنجاب کے بعدن لیگ   بلوچستان فتح کرنے کی تیاریاں کررہی ہے  اوراس سلسلے میں ن لیگ نے بلوچستان میں  گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ن لیگ نے اس حوالے سے بلوچستان میں سیاسی ملاقاتیں کرنا شروع کردی ہیں۔ 

ن لیگ  کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات  ہوئی ہے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔نیشنل پارٹی کے نائب صدر اور سابق سینیٹر کبیر احمد، سیکریٹری جنرل جان بلیدی سینیٹرطاہر بزنجو ،سینیٹر اکرم، ایوب ملک اور نیشنل پارٹی کے پنجاب کے صدر اسلم بلوچ بھی وفد میں شامل تھے ۔

مریم نواز نے نیشنل پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس بارے میں مریم نواز کاکہنا ہےکہ بلوچستان اور اس کے عوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ان کامزیدکہنا ہے  کہ  بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔سی پیک ، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔ان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔تعلیم، زراعت، صنعت، آئی ٹی میں نئے کاروبار، روزگار دیں گے، کھیلوں میں ترقی کے مواقع دیں گے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بلوچستان سے جام کمال صاحب اور سینیٹر انور کاکڑ سے مل کر خوشی ہوئی۔ آئندہ عام انتخابات اور ممکنہ اتحاد کے لیے روڈ میپ پر غور کیا گیا۔


ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مریم نواشریف کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ  کااس بارے میں  کہنا ہے کہ  نوازشریف نے سیاسی اکاموڈیشن کی ہمیشہ فراخ دلانہ مثال قائم کی ہے۔اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی میں سیاسی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

مصنف کے بارے میں