واشنگٹن:ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی نظریں مڈل کلاس پر ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کاکہنا ہےکہ مڈل کلاس کے لیے دیاگیا میرامعاشی منصوبہ ہماری معیشت کو مضبوط کررہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہاکہ مڈل کلاس کے لیے دیاگیا میرامعاشی منصوبہ ہماری معیشت کو مضبوط کررہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ کسی بھی ملک میں مڈل کلاس کو مضبوط کرنے اور معاشی طور پربہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم اخراجات میں کمی کر رہے ہیں اور ایک ہی وقت میں خسارے کو کم کر رہے ہیں۔ہم سماجی تحفظ سے لے کر طبی سہولت تک، کم آمدن لوگوں کے لیے تحفظِ صحت کے پروگرام سے لے کر سابق فوجیوں،بنیادی ڈھانچے اور صاف توانائی میں اپنی تبدیلی لانے والی سرمایہ کاری تک اہم ترجیحات کا تحفظ کر رہے ہیں۔
بائیڈن کاکہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان تعطل کو حل کرنے والا معاہدہ ایک سمجھوتہ ہے جس میں ہر کسی کو وہ سب کچھ نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے تاہم ہم نے معاشی بحران کو ٹال دیا۔